مری ایکسپریس وے حدود پر اعتراضات کی سماعت ک&#
19-9-2023
راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس شاہد جمیل اور جسٹس محمد اقبال پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ڈپٹی کمشنر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور اسسٹنٹ کمشنر مری پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بنادی جو سات دن میں مری ایکسپریس وے کی حدود پر اعتراضات کی سماعت کرکے رپورٹ دے گی اور اگر کہیں ضرورت ہوئی تو نشاندہی بھی بذریعہ تحصیلدار کرے گی۔عدالت نے ہدایت کی کہ ایکسپریس وے کو تجاوزات سے کلیئر کرایا جائے۔