بارش نے سواں اور نالہ لئی کنارے تعمیراتی سر&#
18-9-2023
راولپنڈی (راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) بارش نے ایک بار پھر نالہ لئی اور دریائے سواں کے اردگرد تعمیراتی سرگرمیوں کا پول کھول دیا۔ اتوار کی رات ہونیوالی بارش سے ایک بار پھر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث نالہ لئی کے کنارے پر بنائی جانیوالی کنکریٹ کی ریٹرنگ وال چار جگہوں سے گر گئی جس نے کئی خدشات کو جنم دیدیا ہے۔ نالہ لئی پر ایک موٹی کنکریٹ کی دیوار گرنے سے بھاری مشینری بھی ملبے تلے دب گئی۔ ذرائع کے مطابق تعمیراتی کنٹریکٹر کمپنی نے ڈویژنل انتظامیہ کو بتایا ہے کہ یہ دیوار پرانے کنٹریکٹر نے تعمیر کی تھی جس کی بنیادیں درست طور پر نہیں اٹھائی گئی تھیں‘ حالانکہ منصوبہ کی کنسلٹنٹ کمپنی ایک ہی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے اور پل کوبھاری ٹریفک کیلئے بند کردیا گیاہے۔