کمشنر کی ہدایت پر غیرقانونی تعمیرات کےخلا
16-9-2023
لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روز جوہر ٹاﺅن اور ملحقہ علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات/کمرشل عمارتوںکے خلاف آپریشن کر کے متعددغیرقانونی املاک کو مسمارو سربمہر کر دیا۔آپریشن ایڈیشنل ڈی جی ہاوسنگ کیپٹن (ر )شاہ میر اقبال کی نگرانی میں چیف ٹاﺅن پلانر ٹو اظہر علی اورڈائریکٹر ٹاﺅن پلاننگ فور علی نصرت نے کیا۔ایل ڈی اے ٹیموں نے پی آئی اے سوسائٹی میں پلاٹ نمبر 232 ڈی پر غیرقانونی دکانیں ،پلاٹ نمبر 180 ایف پرغیرقانونی پلازہ مسمار کر دیا گیا۔ ووک لینڈ سوسائٹی پائن ایونیو روڈ میں غیر قانونی طور پر قائم ریسٹورنٹ کو مسمار کر دیا گیا۔ پلاٹ نمبر80سی پنجاب گورنمنٹ ایمپلائز سوسائٹی میں منظور شدہ پلان کی خلاف ورزی پرزیر تعمیر پلرز مسمارکر دیئے۔ ناز ٹاون اے بلاک میں منظورری کے بغیر تبدیلی کرنے پر پراپرٹی سیل کر دی۔ پلاٹ نمبر31اے پر غیرقانونی دکانوں کے شٹرز مسمار کر کے پراپرٹی سربمہر کردی۔