آر ڈی اے 3255 ،واسا کے 7189.91 ملین بجٹ کی منظوری
16-9-2023
راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی 64ویں گورننگ باڈی کا اجلاس کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی صدارت میں ہوا۔گورننگ باڈی نے آر ڈی اے ماسٹر پلان و ریجنل ڈویلپمنٹ پلان ریگولیشنز 2023کی منظوری دے دی ۔گورننگ باڈی نے مالی سال 2023-24کیلئے آر ڈی اےکے بجٹ 3255 ملین روپے اور واسا کے بجٹ 7189.91 ملین روپے کی منظوری دے دی ۔ گورننگ باڈی نے واسا کے تعاون سے پی ایچ اے کی جانب سے 1000 کنال رقبے پر نرسری بنانے کی بھی منظوری دی۔