اسلام آباد ( کامرس رپورٹر) اسلام آباد چیمبرکے صدر احسن ظفر بختاوری نےکہا ہےکہ حکومت کاروبار سے متعلقہ قوانین میں ترامیم کر کے ان کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق بنائے تا کہ سرمایہ کاری کو فروغ ملے ۔ حکومت ملک بھر میں کمرشل عدالتوں کا نیٹ ورک قائم کرے اور کمرشل تنازعات کے بروقت تصفیے کے لیے تنازعات کا مؤثر متبادل نظام وضع کرے۔وہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق مسٹر جسٹس طارق محمود جہانگیری اور اسلام آباد کے سیشن جج ناصر جاوید رانا کو چیمبر ثالثی کونسل کی افتتاحی تقریب میں خطبہ استقبالیہ پیش کر رہے تھے۔چیمبر کے سینئر نائب صدر فاد وحید، نائب صدرانجینئر اظہر الاسلام، گروپ لیڈر خالد اقبال ملک، ظفر بختاوری، راجہ علیم عباسی،نوید ملک اورخالد چوہدری نے بھی خیالات کا اظہار کیا۔ قیصر امام ودیگر بھی موجود تھے |
|