پشاور (جنگ نیوز) پشاور میں ٹریفک اژدہام کو کنٹرول کرنے کے لیے پشاور نادرن بائی پاس کی جلد تعمیر کے لیے حائل رکاوٹوں کو ہنگامی بنیادوں پر دور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر کی زیر صدارت نادرن باء پاس کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر پشاور،ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع خیبر،ڈائریکٹر جنرل پشاورڈویلپمنٹ اتھارٹی،ڈائریکٹر جنرل نیشنل ہائی وے اتھارٹی، ڈائریکٹر لینڈ آیکوزیشن،پراجیکٹ ڈائریکٹر نادرن باء پاس اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں کمشنر پشاور ڈویژن کو نادرن باء پاس کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں سے آگاہ کیا گیا ۔ کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر نے پشاور نادرن بائی پاس پیکج تھری کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنے کے احکامات جاری کئے ۔
|
|