ملتان (سٹاف رپورٹر )سوئی گیس پائپ لائنز ڈسٹری بیوشن ملتان کے جنرل منیجر و انچارج ملتان سوئی گیس آفس راشد اسحاق کے احکامات پر ٹاسک فورس ٹیموں نے غیر قانونی کمپریسر کے استعمال پر آپریشن کرتے ہوئے ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں گزشتہ روز بھی 20 گیس کنکشن منقطع کر کے میٹر اتار لئے ، ٹاسک فورس ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے ملتان شہر میں 8 شجاع آباد میں 2 میاں چنوں و نواح سے2، ڈیرہ غازی خان شہر سے غیر قانونی ایکسٹنشن دینے پر 3 میٹر اتارے گئے مظفر گڑھ میں غیر قانونی کمپریسر کے استعمال پر 5گیس میڑ ضبط کر لئے گئے، جنرل منیجر س راشد اسحاق نے کہا ہےکہ جب تک غیر قانونی کمپریسر کا استمال ختم نہیں ہوتا کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
|
|