اسلام آباد (ساجد چوہدری، اپنے نامہ نگار سے ) ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کو ایک سال توسیع ملنے کے باوجود بھی بوٹانیکل گارڈن پراجیکٹ پر کام شروع ہونے کے امکانات کم نظر آ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بنی گالہ کے پاس بوٹانیکل گارڈن منصوبے کا پہلا پی سی ون جولائی 2019ء میں بنا تھامگر اس منصوبے پر 30جون تک کام ہی شروع نہیں ہو سکا۔ منصوبے کیلئے جو کنسلٹنٹ ہائر کیا گیا تھا وہ بھی اپنی گارنٹی کی رقم لے کر جا چکا ہے۔ اب زوالوجیکل سروے آف پاکستان کی طرف سے وزارت موسمیاتی تبدیلی کے حکام کو ایک مراسلہ بھجوایا گیا ہے جس میں منصوبے پر کام شروع کرنے کیلئے کہا گیا ہے ۔ |
|