ددوچھا ڈیم لینڈ ایکوزیشن، نئے ایوارڈسے لا
14-9-2023
راولپنڈی (راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) ددوچھا ڈیم کے لینڈ ایکوزیشن ایوارڈ کو نئے سرے سے کرنے کے باعث منصوبہ کی لاگت میں اضافہ کا امکان بڑھ گیا ہےجبکہ مہنگائی کے باعث تعمیراتی لاگت بھی مزید بڑھ جائے گی۔ منصوبہ کی منظور شدہ لاگت6492ملین روپےتھی تاہم سپریم کورٹ کے گیارہ ستمبر 2023کے فیصلے کے بعد صورتحال تبدیل ہوگئی ہےاور منصوبہ کیلئے لینڈ ایکوزیشن ایوارڈ نئے سرے سے کیا جائے گا۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کمشنر آفس میں اجلاس بھی ہوا جس میں سپریم کورٹ کے فیصلےکے تحت محکمہ مال کو نئے ایوارڈ کیلئے ازسر نو اسسمنٹ کرنے کا کہا گیا ۔ محکمہ آبپاشی کو ڈیم پراجیکٹ کے سول ورک کیلئے ازسرنو تخمینہ بنانے کا بھی کہا گیاہے۔نئے لینڈ ایکوزیشن ایوارڈ اور نئے تخمینہ لاگت کی تیاری کی ہدایات کے باوجود کمشنر راولپنڈی نے ہدایت کی ہے کہ 36دن کے اندر اندر کام شروع کرنے کا ہدف رکھا جائے۔