انٹر بینک: ڈالر 299 روپے کا ہو گیا
13-9-2023
امریکی ڈالر ایک لمبی اڑان کے بعد حکومتی اقدامات کے باعث کئی روز سے بدستور نیچے کی طرف آ رہا ہے۔ انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 89 پیسے سستا ہونے کے بعد 299 روپے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 299 روپے 89 پیسے کا تھا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 300 روپے برقرار ہے۔