گندھارا کوریڈور ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے 
12-9-2023
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر مملکت چیئرمین وزیراعظم ٹاسک فورس برائے گندھارا سیاحت ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے گندھارا کوریڈور کے قیام کو ناگزیر قرار دیا ہے۔ دورہ اسکردو کے دوران قدیمی بدھا منتھل راک کے سامنے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے قدرتی خوبصورت نظارے دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے پرکشش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فضائی کوریڈور کے قیام سے عالمی بدھسٹ سیاحوں کی بڑی تعداد پاکستان آئیگی۔