راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے ) انسداد سموگ آپریشن کے دوران راولپنڈی میں 878 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جن میں سے 608 کے چالان اور 50 گاڑیوں کو بند کیا گیا۔ مجموعی طور پر پندرہ لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ راولپنڈی میں126اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف 152 چھاپوں کےدوران 18 نوٹس، 7 ایف آئی آرز، 12 کو سیل جبکہ 9 لاکھ کا جرمانہ عائد کیا گیا۔اس بات کا اظہار کمشنر آفس میں اجلاس کے دوران کیا گیا۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی کہ سموگ کی روک تھام کے لئے دھواں چھوڑنے والی تمام گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی شہر کے لئے لوسر اور سنگجانی پر ٹرک سٹینڈ بنانے کی تجویز زیر غور ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے ایک کمیٹی تشکیل دی جس میں سیکرٹری آر ٹی اے، ڈائریکٹر آرڈی اے، سٹی ٹریفک آفیسر اور گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کےتین ممبران کو شامل کیا گیا ہے۔ |
|