ڈی جی ہاؤسنگ فا ئونڈیشن طارق رشید کے تبادل&#
12-9-2023
اسلام آ باد ( رانا غلام قادر، نیوز رپورٹر ) ڈی جی فیڈرل گو رنمنٹ ایمپلائز ہا ئوسنگ فا ئونڈیشن طارق رشید کو عہدے سے ہٹانے کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے الیکشن کمیشن کی منظوری سے انہیں تبدیل کرنے اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا نو ٹیفکیشن جاری کیا تھا لیکن طارق رشید نے یہ نو ٹیفکیشن اسلام آ باد ہائی کورٹ میں چیلنج کر کے حکم امتناعی حاصل کر لیا ہے۔ عدالت عالیہ نے نو ٹیفکیشن معطل کردیا ۔ اس کیس کی سماعت اب اگلے ماہ ہوگی۔ذ رائع کے مطابق طارق رشید کا موقف ہے کہ انہیں ہائوسنگ فائونڈ یشن کے نئے ایکٹ کے تحت قانونی تقاضے پوے کئے بغیر ٹرانسفر کیا گیا۔ انہوں نے گزشتہ روز آفس پہنچ کر فرائض کی انجا م دہی شروع کردی ۔