اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)سیکٹر جی ٹین ٹو سٹریٹ 20کے ہائوس نمبر210میں کھلنے والے بوائزہاسٹل نے مکینوں کیلئے مشکلات پیدا کردیں ۔ مکینوں نے چیئر مین سی ڈی اے کیپٹن (ر) انوار الحق اور ڈی جی بی سی ایس شہزادہ فیصل نعیم سےاپیل کی ہے کہ رہائشی علاقہ میں کمرشل سر گرمی کا نوٹس لیاجائے جو بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی ہے۔چیئر مین سی ڈی اے کے نام تحریری در خواست میں مکینوں نے موقف اختیار کیا کہ ہاسٹل میں مقیم نو جوانوں کی آ مدورفت سے خواتین اور بچیوں کی آ زادانہ آمدو رفت متاثر ہورہی ہے۔ ہاسٹل بند کرایا جا ئے۔ |
|