جعلی دستاویز دکھاکر پلاٹ کی فروخت میں پانچ | ||||
12-9-2023 | ||||
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جعلی دستاویزدکھاکر پلاٹ کی فروخت میں پانچ کروڑروپے ہتھیانے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تھانہ ویسٹریج کو خان محمد نے بتایا کہ میں اور میرے تین پاٹنرز نے اظہر عباس کاظمی اور سعدیہ کاظمی سے ایک پلاٹ کا سودا کیا اور 5کروڑ روپے بطور بیعانہ مختلف طریقوں سے ادا کئے ۔ بعد میں معلوم ہوا کہ وہ اس پلاٹ کے نہ تو مالک ہیں اور نہ قابض ہیں۔انہوں بدنیتی اور بددیانتی سے جعلی قیمتی دستاویز استعمال کر کے ہم سے 5کروڑ روپے لے لئے۔ |