اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)سیکٹر ای الیون میگا سکینڈل کے بعد چیئر مین سی ڈی اے کیپٹن(ر) انوار الحق نے حکم دیا ہے کہ لینڈڈائریکٹو ریٹ کا تمام ریکارڈ ڈیجیٹل کر دیا جا ئے اور مکمل آ ٹو میشن کی جا ئے تاکہ پلاٹوں کی جعلی فا ئلوں کی تیاری اور ڈبل الاٹمنٹ کو روکا جا سکے۔ نمائندہ جنگ سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے بورڈ نےپی سی ون کی منظوری دیدی ہے۔ ٹینڈر طلب کیا جا ئے گا اور لینڈ وبحالیات میں اچھی شہرت کے حامل نئے افسران تعینات کئے جا ئیں گے۔ در یں اثناء چیئر مین کے حکم پر ڈائریکٹر سکیورٹی نے چھاپہ مار کر مشکوک فائلوں کا ریکارڈ تحویل میںلے لیا۔ چیئر مین کو شکایت ملی تھی کی مشکو ک فائلوں پر الاٹمنٹکی جارہی ہے۔ الاٹمنٹ لیٹر پر لگائی جا نے والی مہر بھی قبضہ میںلے لی گئی ۔ متعلقہ عملہ سے پوچھ گچھ جا ری ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شیخ پور کے متاثرین کو سیکٹر آئی پندرہ میںپلاٹوں کی الاٹمنٹ کیلئے صرف قرعہ اندازی میںنام ڈالنے کیلئے فی فائل رشوت لی گئی ۔ یہ رشوت ان انوسٹرز نے دی جو متاثرین سے فائلیں خرید چکے ہیں۔ چیئر مین سی ڈی اے نے کہا ہے کہ جس کا قانونی حق بنتا ہے وہ ٹھیک ہے اگر زیادہ تعداد میں ایک ہی سر مایہ کار نے نام ڈلوائے ہیںتو ا سکی سکرو ٹنی کی جا ئے گی۔ |
|