راولپنڈی پولیس کے17شہداء کے اہلخانہ کو پلاٹ&#
11-9-2023
راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) 2017 سے قبل شہید ہونے والے راولپنڈی پولیس کے17 شہداء کے اہل خانہ کو پلاٹس دے دئیے گئے۔ آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے راولپنڈی ریجن کے 17 شہداء سب انسپکٹر زاہد مغفور،اور اے ایس آئی محمد آزاد، ہیڈ کانسٹیبل آصف محمود، کانسٹیبلز صداقت علی، محمد امین، عاشق حسین، محمد وحید انجم ،صفدر علی خان، محمد صدیق، محمد سعید محمد فاروق،آفتاب اصغر ، محمد اسلم، محمد فیاض، محمد رمضان، محمد رشید، محمد مسعود کی فیملیوں کو مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں پلاٹس کے ملکیتی کاغذات دئیے، ذرائع کاکہناہے پنجاب پولیس اب تک 2017 سے قبل شہید ہونے والے پنجاب پولیس افسروں اور جوانوں کے اہل خانہ کے لئے گھروں کی تعمیر کیلئے 369 پلاٹوں فراہمی کا بندوبست کرچکی ہے، ان میں سے 120 شہداء کی فیملیوں کو پلاٹ مل چکے جبکہ 249 شہداء کے اہل خانہ کو آئندہ چند ہفتوں میں ملکیتی کاغذات دے دئیے جائیں۔