اسلام آباد (جنگ نیوز ) اسلام آباد چیمبر کے صدر احسن بختاوری نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبہ پاکستان کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کی عمدہ صلاحیت رکھتا ہے لیکن بھاری ٹیکسوں کی وجہ سے اس وقت مشکلات کا شکار ہے لہذا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس شعبے پر حکومت رئیل سیکٹر کو مشکلات سے بچانے کیلئے ٹیکسوں پر نظر ثانی کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد کے رئیل اسٹیٹ ڈویلپر سیال سرفراز کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے ایک استقبالیہ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ظفر بختاوری، طاہر عباسی، خالد چوہدری، راجہ امتیاز، ناصر چوہدری اور ملک محسن خالد سمیت تاجر برادری کی بڑی تعداد نے استقبالیہ تقریب میں شرکت کی۔ |
|