چیف بلڈنگ انسپکٹرکاچمکنی دورہ ،غیر قانون®
11-9-2023
پشاور(جنگ نیوز)چیف بلڈنگ انسپکٹر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چمکنی عدنان احمد خان کا تحصیل چمکنی میں بیشتر علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا جس میں غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کو نوٹس جاری کئے گئے اور تعمیراتی کام بند کروایا گیا۔ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چمکنی کے چیئرمین ارباب عمر تحصیل میونسپل افیسر اورنگزیب خان اور ایکسین عزیز خان کی خصوصی ہدایت پر چیف بلڈنگ انسپکٹر عدنان احمد خان کے ہمراہ بلڈنگ انسپکٹرز توصیف احمد عابد خان عادل خان نے تحصیل چمکنی کے ملحقہ علاقوں میں بلا اجازت نقشہ منظوری کے رہائشی و کمرشل تعمیراتی کاموں کو فوری طور پر بند کرتے ہوئے موقع پر نوٹسز جاری کئے۔اور نقشہ منظوری تک تعمیراتی کام بند کر دئیے۔مزید پاس شدہ نقشہ جات والوں کو فوری طور پر سڑک کے اطراف سے بلڈنگ مٹیریل اور ملبہ کو ہٹانے کا حکم دیا۔ یاد رہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت غیر قانونی تعمیرات کی سزا تین سال تک قید اور پچاس ہزارروپے تک جرمانہ ہے