غیر قانونی تعمیرات، سیکریٹری لوکل گورنمن¥
9-9-2023
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے شاہ فیصل گرین ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست پر سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، ایس بی سی اے، اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ بلڈر کی جانب سے بغیر کسی اجازت نامے کے پلاٹ پر پورشن تعمیر کئے جارہے ہیں ، ایس بی سی اے کو غیر قانونی تعمیرات سے متعلق شکایت کی گئی لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، ایس بی سی اے کو حکم دیا جائے کہ وہ غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرے، ایس بی سی اے کو روکا جائے کہ وہ بلڈر کو غیر قانونی طریقے سے این او سی نہ دے، عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کرلیا،علاوہ ازیں سندھ ہائی کورٹ نے لائینز ایریا میں غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف ناظر ہائی کورٹ کو لائینزایریا میں تمام غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات کامعائنہ کر کے تفصیلی رپورٹ ایک ماہ میں پیش کرنے کا حکم دیدیا ، بزرگ شہریوں کے توسط سے آئینی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ لائیز ایریا میں غیر قانونی تعمیرات کی بھر مار ہے، شادی ہال توڑ کر غیر قانونی پلازے بنائےجا رہے ہی