انٹر بینک میں آج ڈالر کتنا سستا ہوا؟
7-9-2023
امریکی ڈالر کی اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں قدر کم ہوئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے سستا ہو کر 316 روپے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 323 روپے کا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں 2 روز میں ڈالر 16 روپے سستا ہوا ہے، گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 9 روپے کی کمی ہوئی تھی۔ ادھر انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہونے کے بعد 306 روپے 98 پیسے پر بند ہوا ہے۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 307 روپے 10 پیسے کا ہو گیا تھا۔