نجی سوسائٹیوں میں جائیدادوں کی فائلز پر ٹر
4-9-2023
راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) انسپکٹر جنرل رجسٹریشن پنجاب نے بھی نجی ہائوسنگ سوسائٹیوں اور کالونیوں میںانٹرنل سیل پرچیز کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو خبردار کیا ہے کہ اس غیر قانونی اقدام سے حکومت کو بھاری مالی نقصان ہر ماہ پہنچایا جارہا ہے۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ 31اکتوبر2022، 24مئی 2023،سات جون اور پھر 16جون کو بھی یاددہانی کے مراسلے بھجوائے گے گے۔مجاز اتھارٹی نے پرائیویٹ ہائوسنگ سوسائٹیوں میں کسی چیک اینڈ بیلنس کے بغیر کارروبار کا سخت نوٹس لیا ہے۔ جائیدادوں کو فائلز کی بنیاد پر ٹرانسفر کیا جارہا ہے۔جو رجسٹریشن ایکٹ1908 کی خلاف ورزی ہے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری خزانے کو نقصان سے بچانےکو یقینی بنایا جائے۔سیل پرچیز رجسٹرار دفاتر کے ذریعے ہونی چاہیے۔عملدرآمد رپورٹ سات روز میں طلب کرلی گئی