ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع کونسل افسران کی مبینہ ملی بھگت سے سرکاری اراضی پر قبضے کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن شروع نہ ہو سکا جس کی وجہ سے قبضہ مافیا نے قبرستانوں کی اراضی کو بھی نہیں بخشا اور ضلع کونسل کی حدود میں واقع درجنوں قبرستانوں کی اراضی پر قبضے کر لیے ، بستی ملوک، ناگ شاہ چوک ، لاڑ ، شجاع آباد ، جلال پور پیر والا سمیت دیگر علاقوں میں واقع قبرستانوں کی اراضی پر پختہ تعمیرات بنا لی گئی ہیں ، قبضہ مافیا نے قبرستانوں کی اراضی پر دکانیں بنا کر کمرشل سرگرمیاں بھی شروع کر رکھی ہیں ، قبضوں کے حوالے سے شہریوں نے بارہا متعلقہ حکام کو آگاہ کیا مگر ضلع کونسل انتظامیہ نے تاحال قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز نہیں کیا ، دوسری جانب اس حوالے سے ضلع کونسل انتظامیہ نے روایتی مؤقف اپناتے ہوئے بتایا کہ سرکاری اراضی پر قبضوں کی فہرستیں مرتب کر لی گئی ہیں ، حکومتی ہدایات پر قبضے واگزار کروانے کے لئے آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا - |
|