ڈالر کے مقابلہ روپے کی بے قدری نے تمام ریکار&
31-8-2023
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا نیا ریکارڈ بن گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید ایک روپے 73 پیسے کا اضافے کے بعد ڈالر تاریخ میں پہلی بار 305 روپے 18 پیسے کا ہو گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 4 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد ڈالر 304 روپے 45 پیسے پر بند ہوا تھا ۔دوسری جانب کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 1 روپے مزید مہنگا ہو کر 320روپے کی تاریخی سطح پر جا پہنچا۔یاد رہے کہ نگران حکومت کے صرف دو ہفتوں میں انٹربینک میں ڈالر 16 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 20 روپے سے بھی زائد مہنگا ہوا ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مندی کا رجحان ہے۔مندی کے باعث ہنڈرڈانڈیکس 46 ہزار کی حد گنوا بیٹھا ہے،مارکیٹ691پوائنٹس کی کمی سے45ہزار553 پر ٹریڈ ہورہی ہے۔گزشتہ روزمارکیٹ 525 پوائنٹس کی کمی سے 46,244 پر بند ہوئی تھی