انٹر بینک میں آج ڈالر کتنے کا ہوا؟
31-8-2023
امریکی ڈالر کی اونچی اڑان مسلسل جاری ہے جبکہ پاکستانی روپیہ زوال پزیر ہے۔ آج کاروبار کے آغاز سے ہی انٹر بینک میں ڈالر وقفے وقفے سے مزید مہنگا ہوتا رہا۔ انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 40 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 304 روپے 45 پیسے پر آج بند ہوا ہے۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 303 روپے 5 پیسے پر بند ہوا تھا۔