پراپرٹی سیکٹر کو ریلیف اور فرضی آمدن سے متع&#
30-8-2023
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پراپرٹی سیکٹر کو ریلیف اور فرضی آمدن سے متعلق وضاحتی سرکلر جاری کردیا۔ ایف بی آر نے پراپرٹی کی خرید و فروخت کیلئے فرضی آمدن کی شق واپس لے لی، پراپرٹی کی فرضی آمدن کا اطلاق صرف مقامی شہریوں پر ہوگا۔ وفاقی حکومت کا ایک سے زائد پراپرٹی پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ سرکلر کے مطابق پراپرٹی کی خرید و فروخت پر فرضی آمدن کا اطلاق اوورسیز پاکستانیوں پر نہیں ہوگا۔ اوورسیز پاکستانیوں کو دیگر ٹیکسز کی ادائیگی کا ثبوت دینا ہوگا، انہیں نائیکوپ کی فوٹو کاپی کاغذات کے ساتھ دینا ہوگی۔ ایف بی آر کے مطابق دوران ملازمت انتقال کرنے والے فوجی اور سرکاری ملازمین کے لواحقین پر فرضی آمدن کا اطلاق نہیں ہوگا۔ سرکلر میں مزید کہا گیا کہ ایکس سروس مین اور ریٹائرڈ وفاقی و صوبائی ملازمین پر بھی فرضی آمدن کا اطلاق نہیں ہوگا۔