بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کے تحت پاکستان
30-8-2023
بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان تجارت شروع ہو گئی۔ دو طرفہ تجارت کے تحت پاک چین اقتصادی راہداری فعال ہو گئی۔ پہلی بار بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کنونشن کے تحت سامان کی سرحد پار ترسیل کا آغاز ہوا ہے، کارگو ٹرکوں کا پہلا قافلہ پاکستان کے لیے سفر پر روانہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق پیشرفت پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی 10ویں سالگرہ پرعمل میں آئی، یہ اقدام پاک چین سرحد پار تجارت کو مزید فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو گا۔ چینی حکومت نے کاشغر اور خنجراب ٹریڈنگ اینڈ سروس کو 2023 کے لیے قومی لاجسٹکس مرکز کا درجہ دیا ہے۔ ٹی آئی آر سروس کے آغاز کے لیے کاشغر یوان فانگ انٹرنیشنل لاجسٹکس پورٹ کمپنی میں بھی تقریب ہوئی۔