راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے)ذرائع کے مطابق مری میں غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کیخلاف جمعہ کو متاثرین نے گرینڈ احتجاج کی کال دیدی اور مری کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آپریشن کیخلاف عدالت سے بھی رجوع کرلیا گیا ہے۔ ادھرمری انتظامیہ اور این ایچ اے کاایکسپریس ہائی وے پر غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آپریشن کے دوران متعدد غیر قانونی تعمیرات کو مسمار اور غیر قانونی تجاوزات کو ہٹادیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے حکم کے بعد مری انتظامیہ نے ایکسپریس وے پر آپریشن شروع کیا تھا جس میں بڑے بڑے سٹرکچرز کو گرایا گیاجبکہ ایکسپریس وے پر درجنوں تعمیرات تاحال رائیٹ آف وے پر قائم ہیں۔ |
|