انٹر بینک: ڈالر 304 روپے کا ہو گیا
29-8-2023
امریکی ڈالر کی اونچی اڑان مسلسل جاری ہے جبکہ پاکستانی روپیہ زوال پزیر ہے۔ آج کاروبار کے آغاز سے ہی انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہونے لگا۔ انٹر بینک میں ڈالر 95 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 304 روپے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 303 روپے 5 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان