اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)اسلام آباد میں غیرقانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں کی تعداد 185 ہوگئی ۔ سی ڈی اے کے پلاننگ ونگ نےزون ون میں 24رہائشی منصوبے اور ہاوسنگ سوسائٹیاں غیرقانونی قرار دی ہیں۔ سی ڈی اے کے مطا بق زون ٹو میں 7، زون تھری میں 15 ہاوسنگ سوسائٹیاں اور زون فور میں سب سے زیادہ 110 ہاوسنگ سوسائٹیاں غیرقانونی ہیں۔ سی ڈی اے نے زون فائیو میں 29رہائشی منصوبے غیرقانونی قرار د یئے ۔ 6سیکٹرز میں غیرقانونی لینڈ سب ڈویژن کی نشاندہی بھی کی گئی ۔تر جمان کے مطا بق اسلام آباد کے باہر کی کچھ ہائوسنگ سوسائٹیاں بھی یہاں کا ہونے کا دعویٰ کررہی ہیں اور غیرقانونی مارکیٹنگ میں مصروف ہیں۔ سی ڈی اے سے این او سی کے بغیر رہائشی منصوبوں کی مارکیٹنگ غیرقانونی ہے۔ سی ڈی اے نے انتباہ کیا ہے کہ مارکیٹنگ ایجنسیاں غیرقانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں کی تشہیر سے باز رہیں۔ شہری کسی بھی منصوبے میں سرمایہ کاری سے پہلے تصدیق کرلیں اور کسی بھی پلاٹ کی بکنگ یا خریداری سے قبل سی ڈی اے سے سوسائٹی کی لیگل حیثیت کی تصدیق کرلیں |
|