پشاور (لیڈی رپورٹر)آل خیبر پختونخوا پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پراپرٹی سیکٹر کو تباہی سے بچانے کیلئے فوری طور پر ظالمانہ ٹیکس ختم کئے جائیں پشاور پریس کلب میں متحدہ پراپرٹی ڈیلرز کے زیر اہتمام آل خیبر پختونخوا پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں صدر یونس خان،جی ایس ڈاکٹر مہراب بنگش،عصمت اللہ آفریدی،حاجی اقبال،ڈی ایچ اے کے صدر عابد علی،خیبر ایسوسی ایشن کے صدر جعفر خان نے دیگر پراپرٹی ڈیلرز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ظالمانہ بجلی بل اور ٹیکس کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں۔
|
|