169غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کی ٹرانسفر مل&
28-8-2023
ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) نے 169 غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کی ٹرانسفر ملکیت پر پابندی عائد کرتے ہوئے متعلقہ کالونیوں کی کھیوٹ بلاک کردی ہیں اور متعلقہ ہاؤسنگ کالونی مالکان کو فوری طور پر واٹر سپلائی، سوئی گیس، سیوریج، پارکس، دیگر سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کردی ہے، بتایا گیا ہے کہ ملتان سمیت گردونواح میں 200سے زائد غیر قانونی ہاوسنگ سکیمیں موجود ہیں جن کے مالکان نے عوام سے ہاوسنگ سکیموں میں بجلی ، گیس ، پانی ، سڑکوں سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے نام پر اربوں روپے وصول کئے ہیں اور ان غیر قانونی ہاوسنگ کالونیز میں سہولیات ناپید ہیں، ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے ) کی جانب سے 169غیر قانونی ہاوسنگ کالونیز کے مالکان کو ہدایت کی ہے کہ مذکورہ کالونی کے رہائشیوں کو سہولیات کی فراہمی کریں اور اپنی ہاوسنگ کالونیز کیلئے مکمل طور منظوری حاصل کریں اس ضمن میں ایم ڈی اے حکام کی جانب سے 169غیر قانونی ہاوسنگ کالونیز میں پلاٹس کی خریدوفروخت اور منتقلی پر پابندی عائد کردی ہے اور ان کالونیز کی کھیوٹیں بلاک کردی ہیں۔