ایم ڈی اے نے ضلع ملتان کے ماسٹر پلان میں ترمی
28-8-2023
ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نے ایم ڈی اے ملتان کی جانب سے ضلع ملتان کے ماسٹر پلان میں ترمیم کی تجاویز کو روک لیا ہے اور تین سے چار بار یادہانی کے باوجود سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب کی جانب سے جواب نہیں دیا گیا، بتایا گیا ہے کہ ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ملتان ماسٹر پلان میں ترمیم کی بجائے ضلع بھر کے ماسٹر پلان بنانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ، شجاع آباداور جلالپور پیروالا کو بھی ملتان کے ماسٹر پلان میں شامل کرنے کیلئے ایم ڈی اے کے افسران کی جانب سے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق تمام ڈویلپرز اور نئی کالونیز کو ایم ڈی اے کے ماتحت کرنے کیلئے اور کسی خاص نجی کالونی کو فائدہ دینے کیلئے ضلع بھر کاماسٹر پلان بنایا جارہا ہے ، ذرائع کے مطابق سیکرٹری ہائوسنگ پنجاب نے ایم ڈی اے کی جانب سے ضلع ملتان کےماسٹر پلانمیں ترمیم کی حوالے سے دی جانیوالی تجاویز کی منظوری دینے سے انکار کردیا ہے اور چار بار یادہانی کے باوجود خاموشی اختیار کر لی ہے۔