سلام آ باد ( نیوز رپورٹر)اسلام آ باد کا ایک اہم انفرا سٹرکچر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ سر ینا انڈر پاس و فلائی اوور فیصلہ سازی میں تاخیر کی وجہ سے تعطل کا شکار ہو گیا ۔سی ڈی اے نے سری نگر ہائی وے پر سرینا کے سامنے والے چوک پر ٹریفک رش کا مسئلہ حل کرنے کیلئے انڈر پاس اور فلائی اوور تعمیر کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ریل کاپ نے دو ارب15کروڑ روپے اور این ایل سی نے تین ارب63کروڑ کی بولی دی۔ ریل کاپ کی کی آفر کو سی ڈی اے نے موزوں قرار دیدیا۔ یہ آفر بھی این ایچ اے شیڈول سے 38فی صد اوپر ہے۔ ممبر انجیئنرنگ منور شاہ نے بولی کی منظوری کی فائل چیئر مین سی ڈی اے کو بھیجی ہے لیکن ابھی تک اس کی منظوری سے آ گاہ نہیں کیا گیا۔ اس دوران چیئر مین سی ڈی اے کا بھی تبادلہ ہو گیا اور یہ کام تعطل کا شکار ہو گیا ہ |
|