سیکٹر جی 14 تھری میں فاؤنڈیشن کی اراضی پر بنا
24-8-2023
اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہا ئوسنگ فا ئونڈیشن نےگزشتہ روز سیکٹر جی چودہ تھری میں فائونڈیشن کی اراضی پر تعمیر کردہ حویلی کو مسمار کرکے قبضہ واگزار کر ا لیا۔ ڈائریکٹر لینڈ احسان نے بتایا کہ یہ ایکوائرڈ جگہ ہے۔مالکان اراضی کو معاوضہ ادا کیا جاچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیکٹر جی چودہ کی تمام اراضی کوواگزار کرایا جا ئے گا اور ڈویلپ کرکے پلاٹوں کا قبضہ الاٹیوں کو دیا جا ئے گا۔دریں اثناء مسمار کئے جانے والے مکانوں میں رہائش پذیر مکینوں نے آپریشن کے خلاف احتجاج کیا جن میں بعض افغانی بھی شامل تھے۔