کراچی (اسٹاف رپورٹر)اڈائریکٹر جنرل ا دارہ ترقیات کراچی پرویز احمد بلوچ نے کہا ہے کہ ا دارہ ترقیات کراچی مستقبل قریب میں معاشی طور پر نہ صرف مستحکم ہوگا بلکہ شہریوں کے بنیادی حقوق کی فراہمی کا ضامن ثابت ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوک سینٹر کانفرنس روم میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ افسران الاٹیز سے بقایاجات کی وصولیابی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائیں ، لینڈ سے متعلق معلومات کو محفوظ بنانے کے لئے کمپیوٹرائزڈ نظام کو مکمل طور پر فعال ، سائلین کے مسائل کے خاتمے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔ |
|