پشاور (اے پی پی):کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر کی زیر صدارت پشاور ڈویژن کے تمام پانچوں اضلاع پشاور،نوشہرہ،چارسدہ،قبائلی ضلع مہمند اور ضلع خیبر کی ماہانہ ضلعی کارکردگی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پشاور ڈویژن کے تمام پانچوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز،ایڈیشنل کمشنر پشاور اور دیگر متعلقہ اداروں کے انتظامی افسران نے شرکت کی شرکت کی اجلاس میں پانچوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر نے پشاور،نوشہرہ اور چارسدہ کے بڑے بازاروں میں تجاوزات کے خلاف میگا آپریشن کے احکامات جاری کر دیئے ۔انہوں نے پٹواریوں کا قبلہ درست کرنے کے بھی احکامات جاری کردیئے۔ اجلاس میں کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو اپنے اپنے اضلاع میں خود ساختہ اسپیڈ بریکرز کے خاتمے،آلودگی پھیلانے والے اور غیر قانونی کرش پلانٹس کے خاتمے، اشیائے خورد نوش کے ریٹ عوامی استطاعت کیمطابق مقرر کرنے، پرائس چیکنگ میں تیزی لانے، کھلی کچہریوں میں ازخود شرکت کرنے،عوامی شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لانے سمیت لا اینڈ آرڈر صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایات جاری کیے |
|