ملتان (سٹاف رپورٹر) سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی کے زیر اہتمام تعطل کا شکار نواب پور روڈ کی تعمیر نہ کئے جانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرے کی قیادت سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر رہنما صوبائی حلقہ 211کے امیدوار ملک اقبال نانڈلہ،محمد اجمل مہار،عبد الستار کھیڑا،اکمل مہار،اقبال بھٹی ودیگر نے ت کی، ملک اقبال نانڈلہ نے کہا کہ نواب پور روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے تاجر برادری کے کاروبار زندگی تباہ حالی کا شکار ہے، اگر فوری طور پر روڈ تعمیر نہ کیا گیا تو نواب پور روڈ کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دینگے۔ |
|