ملتان(سٹاف رپورٹر) کنٹونمنٹ بورڈ ملتان نے چھاؤنی کے علاقے میں مختلف با اثر افراد اور ممبران کی مبینہ پشت پنائی پر قائم تجاوزات، سرکاری اراضی پر قبضے اور بغیر نقشہ جات کی منظوری کے تعمیرات کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور کئی مقامات پر ناجائز تعمیرات گرا دی گئی ہیں اس سلسلے میں ایگزیکٹو افیسر ماریہ جبین کا کہنا ہے کہ 6ماہ سے تجاوزات پیدا کرنے والوں اور غیر قانونی تعمیرات کے مرتکب افراد کو مختلف نوٹس جاری کیے گئے اور بار بار اپنے معاملات کو ریگولرز کرانے کے بارے میں کہا جاتا رہا ہے لیکن ان لوگوں نے کوئی جواب نہیں دیا جس پر حتمی نوٹس کے اجرا کے بعد ان کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی گئی ہے یہ آپریشن سات دن جاری رہے گا |
|