ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام کی زیر صدارت ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے آل ڈائریکٹر ز کانفرنس ہوئی جس میں ایم ڈی واسا سمیت ایم ڈی اے کے تمام ڈائریکٹوریٹ کے سربراہان نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے کہا کہ ڈینگی کے تدارک کے لئے پوری بلڈنگ میں صفائی ستھرائی کا خیال رکھا جائے۔ ایم ڈی اے کی تمام بلڈنگز کی نگرانی کی جائے اور ڈینگی لاروا کا موجب بنے والی چیزوں کو فوری طور پر تلف کیا جائے۔ انہوں نے ڈائریکٹرز کو ہدایت کی کہ ڈینگی فوکل پرسن سے مسلسل رابطے میں رہےکر خدمات حاصل کی جائیں اور صفائی ستھرائی میں معاونت کی جائے۔ جاری ترقیاتی سکیموں کو شفافیت کے ساتھ جلد ازجلد مکمل کی جائے۔فاطمہ جناح ٹاؤن میں سکیورٹی کے معاملات کی مسلسل نگرانی کی جائے۔ فاطمہ جناح ٹائون میں سکیورٹی گارڈز کی مسلسل پیٹرولنگ کو یقینی بنایا جائے۔ مسجد اور آفس کی تعمیر کا کام جلد شروع کیا جائے۔پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کے نقشہ میں غیر قانونی ردوبدل اور فلاحی پلاٹس کے غلط استعمال کو چیک کیا جائے۔انہوں نے ایم ڈی واسا کو ہدایت کی کہ واسا کومختلف ہاؤسنگ سکیموں میں موجود واسا کے پلاٹوں کی لسٹیں تیار کریں ۔واسا کی آمدن میں اضافے کے لیے نئے بزنس پلان تیار کئے جائیں |
|