کراچی ( اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایم سی کے مرکزی دفتر میں ایک اجلاس میں مختلف بلدیاتی محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئی آئی چندریگر روڈ پر تمام بلدیاتی سہولتیں مہیا کرنے کے لیے ستمبر کے پہلے ہفتے تک جاری کام مکمل کرلیں، کیبلز آپریٹرز نے جہاں جہاں کیبل ڈالنے کے لئے کھدائی کی ہے اسے فوری بھر کر پیور بلاک لگانے کا کام مکمل کیا جائے، ویکٹورین طرز کے کھمبے لگائے جائیں اور لائٹوں کو روشن کیا جائے، واٹر بورڈ گٹروں کی مرمت کرکے ان پر فوری ڈھکن لگائیں، سڑکوں کی استر کاری مکمل کریں۔ |
|