پی اینڈ ڈی نے 3ترقیاتی سکیموں کیلئے 14 ارب 13کرو
23-8-2023
لاہور(کامرس رپورٹر )پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2023-24کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے گیارہویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 3ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 14 ارب 13کروڑ 76لاکھ 23ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ افتخار علی سہو نے کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں فیصل آباد چک نمبر 224/RB میں گورنمنٹ جنرل ہسپتال کے قیام کیلئے2ارب 42کروڑ 14لاکھ 32ہزار روپے، ملتان میں چوہدری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی توسیع (ترمیمی) کیلئے 6ارب 10کروڑ 25لاکھ 10ہزار روپے اور یونیورسٹی آف گوجرانوالہ کے قیام کیلئے 5ارب 61کروڑ 36لاکھ 81ہزار روپے شامل ہیں۔