مری میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن 
21-8-2023
مری(نمائندہ جنگ) مری میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن جاری رہا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی مری کیپٹن(ر) قاسم اعجاز کی نگرانی میں ایم سی کے عملے نے اتوارکے روز پی آئی اے پارک کے قریب ہال روڈ پرزیرتعمیر غیر قانونی عمارتوں کے سٹرکچر ہیوی مشینری کے ذریعے گراددیئے ۔اے ڈی سی آرمری نے کہا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن کوبلاامتیازہرصورت مکمل کیاجائیگا۔جن لوگوں کی تعمیرات بائی لاز کے مطابق نہیں اورنقشہ بھی منظور نہیں ہوا وہ خود انکو گرادیں بصورت دیگر سب کو مسمار کیاجائیگا ۔انہوں نے کہا کہ ایکسپریس وے پر غیر قانونی تعمیرات کو ختم کرینگے۔