دارالحکومت سے باہرہاؤسنگ سوسائٹیز کو اس 
19-8-2023
اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کی حدود سے باہر واقع ہاؤسنگ سوسائٹیز کو اسلام آباد کا نام استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ سوسائٹیز کے خرچ پر قومی اخبارات میں اشتہار دئیے جائیں کہ یہ سوسائٹیز اسلام آباد کی حدود میں نہیں ، سوسائٹیز نام میں تبدیلی کریں جس سے تاثر ختم ہو گا کہ یہ سوسائٹیز اسلام آباد کی حدود میں واقع ہیں۔ عوامی آگاہی کیلئے اشتہارات مستقل ہاؤسنگ سوسائٹیز کی مرکزی جگہوں پر چسپاں رہیں گے ۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے اسلام آباد کی حدود سے باہر واقع 18 ہاوسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن منسوخی کا 23 ستمبر کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے انکی رجسٹریشن بحال کر دی ۔عدالت نے کہا کہ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز نے سوسائٹیز کی رجسٹریشن منسوخ کرتے وقت قانونی تقاضے پورے نہیں کئے۔