اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سردار محمدآصف نے سیکٹر سی 13کے مکانوں کا ایوارڈ سنا دیا جس سے سیکٹر کا قبضہ لینے اور ڈویلپمنٹکی راہ ہموار ہوگئی ۔ یہ سیکٹر 2008 میں لینڈ شیئرنگ فا ر مولا کی بنیاد پر ایکوائر کیا گیا تھا۔ یہ سیکٹر سب سے چھوٹا سیکٹر ہے جس کا سروس روڈ ز نکال کرایریا 767کنال ہے۔شاہ اللہ دتہ میں واقع اس سیکٹر میں کوئی رہائشی پلاٹ نہیں ہو گا بلکہ ہائی رائز اپارٹمنٹس کیلئے پلاٹس اور دیگر کمرشل پلاٹس فروخت کئے جائیں گے۔ ایوارڈ کے تحت 328متاثرین کو پانچ مرلہ کے پلاٹس سیکٹر سی پندرہ میں الاٹ کئے جائیں گے۔یہ وہ متاثرین ہیں جو زمین کے مالک نہیں ہیں۔ زمین کے مالکا ن کو چار کنال پر ایک کنال کا پلاٹ فار مولا کے تحت سیکٹر سی پندرہ میں الاٹ کئے جا ئیں گے۔
|
|