اسلام آباد کی ایک شاہراہ کو ڈاکٹر روتھ فاو&#
19-8-2023
اسلام آباد(نیو زرپورٹر) اسلام آباد میں ایک مرکزی سڑک کو جرمن پاکستانی سرجن ڈاکٹر روتھ فاؤ کے نام سے منسوب کرنے کی تجویز ہے جنہوں نے پاکستان میں جذام کے مرض کا علاج کرتے ہوئے 55 سال سے زیادہ عرصہ گزارا۔ ذ رائع کے مطابق سی ڈی اے کے چیئرمین نے وفاقی حکومت کو ایک سڑک کا نام ڈاکٹر روتھ فاؤ روڈ رکھنے کی سفارش کی ہے۔ ڈاکٹر روتھ فاؤ 1961 میں جرمنی سے منتقل ہوئیں اور پاکستان میں جذام سے لڑتے ہوئے 55 سال گزارے۔ فاؤ کو ہلالِ پاکستان، ہلالِ امتیاز، نشانِ قائداعظم اور ستارہ اعزازات سے نوازا گیا۔ فاؤ نے 157 کلینک کی تعمیر میں مدد کی جس میں 56,780 مریضوں کا علاج کیا گیا۔ کراچی کا فضائیہ روتھ فاؤ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال بھی ان کے نام پر رکھا گیا۔