کراچی ( نمائندہ جنگ)حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی روپے کی قدر میں تیزی سے کمی کا رحجان، انٹر بینک میں ڈالر مزید 4 روپے تک اوراوپن مارکیٹ میں 2 روپے مہنگا ہو گیا، یورو کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ،پاؤنڈ کی قدر بھی 4 روپے بڑھ گئی ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپور ٹ کے مطابق بدھ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 4 روپے کے اضافے سے 289.00روپے سے بڑھ کر 293.00 روپے اور قیمت فروخت 3 روپے کے اضافے سے 292.00 روپے سے بڑھ کر 295.00 روپے ہو گئی ہے ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 2 روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 297.00 روپے سے بڑھ کر 299.00روپے اور قیمت فرو خت 300.00 روپے سے بڑھ کر 302.00 روپے ہو گئی ہے |
|