رنگ روڈ منصوبہ شروع کرنے کیلئے چار ارب مانگ &
17-8-2023
راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے)باخبر ذرائع کے مطابق رنگ روڈ منصوبہ شروع کرنے کیلئے پنجاب حکومت سے چار ارب روپے مانگ لئے گئے ہیں جبکہ منصوبہ کے کنٹریکٹر ایف ڈبلیو او کو کام شروع کرنے کا گرین سگنل دیدیا گیا ہے۔ایک دو دن میں کنٹریکٹر کام شروع کرنیوالی جگہوں کی نشاندہی کرکے مشینری موبلائز کرنی شروع کردیگا۔ منصوبہ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے کمشنر آفس میں تواتر کے ساتھ اجلاس کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن/پراجیکٹ ڈائریکٹر اور دیگر نے منصوبہ میں آنے والے موضعات کا دورہ بھی کیا۔ ذرائع کے مطابق منصوبہ کیلئے آغاز بانٹھ اور اختتام ٹھلیاں پر ابھی اراضی ایکوائر ہونی ہے۔درمیان میں دس کلومیٹر کا علاقہ مکمل کلیئر اور آر ڈی اے کے نام و زیر قبضہ ہے۔