مری ، غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن جا
17-8-2023
راولپنڈی، مری (اپنے رپورٹرسے، نمائندہ جنگ)ملکہ کوہسارمری میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کیخلاف دوسرے روز آپریشن میں 15 عمارتیں گرا دی گئیں ۔ آپریشن کی سربراہی اے ڈی سی آر کیپٹن (ر) قاسم اعجاز کر رہے ہیں۔ آپریشن ڈنہ کے مقام سے منٹو گرل سیکنڈ کپ میں غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تعمیرات اورتجاوزات کے خلاف کیا جا رہا ہے۔آپریشن کیلئے راولپنڈی سے پولیس کی سپیشل نفری بلائی گئی تھی۔ پولیس نےاحتجاج کرنیوالوں کو ہٹا کر سڑک کو عوام کیلئے کھول دیا۔