سی بی ڈی کے 5زونز میں پلاٹوں کی فروخت روکنے پر | ||||
17-8-2023 | ||||
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس راحیل کامران شیخ نے سی بی ڈی کے پانچ زونز میں پلاٹوں کی فروخت روکنے کی درخواست پرنگران پنجاب حکومت سےتحریری جواب طلب کرلیا، وکیل سید معظم علی شاہ نے موقف اپنایا کہ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ میں پانچ زونز بنائے گئے ہیں،سی بی ڈی میں ضروریات کی اشیاء مکمل نہیں ہیں،سی بی ڈی میں سڑکیں،پانی بجلی سیوریج کی سہولیات مکمل نہیں ہیں،استدعا ہے کہ انفراسٹرکچر کے مکمل ہونے تک پانچ زونز میں فروخت کو روکنے کا حکم دیا جائے۔ |